26 جون، 2015، 6:43 PM

تیونس کے شہر سوسہ میں فائرنگ سے 27 افراد ہلاک

تیونس کے شہر سوسہ میں فائرنگ سے 27 افراد ہلاک

تیونس کے سیاحتی شہر سوسہ میں داعش دہشت گردوں کی فائرنگ سے 27 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے سیاحتی شہر سوسہ میں داعش دہشت گردوں کی فائرنگ سے 27 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تیونس کے شہر سوسہ کے ایک ہوٹل میں دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تیونس کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد سیاحوں کی ہے جب کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ دہشت گردی کا حملہ ہے جس میں جوابی کارروائی کے دوران حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیا ہے ۔

 


 

News ID 1856160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha